ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آئے پاکستان:حکومت

ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آئے پاکستان:حکومت

Thu, 11 Aug 2016 17:50:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان نے پاکستان کو سخت دھمکی آمیز لہجہ میں آج کہا کہ اسلام آباد کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش سے باز آنا چاہیے ۔حکومت نے یہ بھی کہا کہ اس کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی منظور نہیں ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی منظور نہیں ہے اور پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی آگے اور کوشش سے باز آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 8 ؍جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد پاکستان کے سینئر حکام نے اسلام آباد میں کئی اہم ممالک کے سفیروں سے اس بارے میں بات کی جن میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ، چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ اور یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم اور آسیان ممالک شامل ہیں۔پاکستان نے 8 ؍جولائی سے جموں و کشمیر میں چل رہے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہندوستانی حکام کے ذریعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور نئی دہلی نے پاکستان کی اس طرح کی کارروائی اور بیانات کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔سشما نے بتایا کہ حکومت نے پروپیگنڈے کی پاکستان کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دیگر ممالک سے بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بین الاقوامی مذاکرات کاروں کے سامنے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے اپنی طرف سے غیر معمولی تحمل سے کام لیا ہے ، جو جموں و کشمیر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہجوم کے حملوں میں 3780سے زیادہ سیکورٹی کے زخمی ہونے سے واضح ہے۔حکومت نے مضبوطی سے یہ بھی موقف رکھا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ ہندوستانی شہری ہیں اور حکومت کو ان کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔


Share: